ETV Bharat / state

قیدیوں کی پیرول میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 6:45 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا کے دوران جیلوں میں بند قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے ریاست میں قیدیوں کی پیرول دو مہینے کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

increased in prison parole in madhya pradesh
قیدیوں کی پیرول میں اضافہ

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وبا کے چلتے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جو مئی میں ختم ہو گیا تھا۔ لیکن جس طرح سے مدھیہ پردیش میں کورونا اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے عوام کے فائدے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس میں یہ بھی شامل ہے کہ ضلع جیل سے ان قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا جائے جن کے جرم چھوٹے ہیں اور وہ جیلوں میں بند ہیں۔ اب جبکہ ان قیدیوں کی پیرول ختم ہونے والی ہے۔

قیدیوں کی پیرول میں اضافہ

ریاستی حکومت کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا نے پھر اپنے پیر پھیلانا شروع کر دیا ہے۔ جس میں دیکھا جا رہا ہے کی روزانہ 300 کے پار کورونا کے مریضوں کی تعداد بھوپال اندور اور دیگر شہروں سے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر سے کورونا کی لہر

نروتم مشرا، وزیر داخلہ مدھیہ پردیش

اس کے مد نظر ریاست میں رات کا لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا ہے اور وہ قیدی جنہیں کورونا کے تحت پیرول دی گئی تھی، ان کی پیرول کو اور 60 دنوں کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے، تاکہ جو قیدی ابھی جیل میں ہیں ان کی حفاظت کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.