ETV Bharat / state

Meeting of Jamiat Ulema Hind Bhopal بھوپال میں جمعیت علماء ہند کا اہم اجلاس

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں جمعیۃ علماء ہند مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور راجستھان کے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تنظیم کے استحکام کے لیے ہر صوبہ میں ضلع عہدیداران و اراکین کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ Important Meeting of Jamiat Ulema Hind in Bhopal

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 2:28 PM IST

Important Meeting of Jamiat Ulema Hind in Bhopal

بھوپال: جمعیت علماء، مہاراشٹر، گجرات اور راجستان کے صوبائی ذمہ داران کا ایک مشاورتی اجلاس کا بامقام برکت اللہ ایجوکیشن کیمپس بھوپال میں منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت جمیت علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے فرمائی، اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، جلسے کی ابتدا میں صدر جمیعۃعلماء مدھیہ پردیش نے اس اجلاس کی غرض وغایت اور مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا سید محمد اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت کی یہ طے ہوا ہے کہ تنظیم کو اور مستحکم بنانے کے لئے پورے ملک کی صوبائی جماعتوں کو 5 زونوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر زون کے صوبائی ذمہ داران زون کی سطح پر میٹنگ کر کے باہمی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے اور زمینی سطح پر جمعیت کے کام کو پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ Important Meeting of Jamiat Ulema Hind in Bhopal

بھوپال میں جمعیۃ علماء ہند کا اہم اجلاس

یہ بھی پڑھیں:

انہیں مقاصد کے حصول کے لیے زون نمبر 2 جس میں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور راجستان شامل ہیں، کی میٹنگ بھوپال میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے اپنے اپنے صوبوں کی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر صدر جمیعۃعلماء مدھیہ پردیش حاجی محمد ہارون نے کہا کہ جمعیت علماء اس وقت پورے ملک کے مسلمانوں کی آواز ہے اور لوگوں کو جمیعت علماء سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور ہمیں ان امیدوں پر پوری طرح سے کھرے اترنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
بھوپال میں منعقد ہوئے جمیعت علماء کے مشاورتی اجلاس میں باہم مشورے سے یہ طے کیا گیا کہ تنظیم کے استحکام کے لیے ہر صوبہ میں تمام ضلعی عہدیداران و اراکین کا تربیتی کیمپ کیا جائے اور جن اضلاح میں جمعیت کی اکائیاں قائم نہیں ہوئی ہیں، ان اضلاح جمعیت کی کمیٹی قائم کرکے ان میں اکائی تشکیل دی جائے گی اور اسی کے ساتھ گاؤں، دیہاتوں میں بھی اکائیوں کو قائم کرکے جمیعت کو مضبوط و مستحکم کرنے کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔ میٹنگ میں عبدالواحد کھتری جنرل سیکریٹری جمیعت علماء راجستھان کی دعوت پر اگلے مہینے جنوری ماہ کے پہلے ہفتے میں یہ اجلاس راجستھان میں منعقد کیا جائے گا۔ غرض کہ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہوئے جمعیت کے مشاورتی اجلاس میں جمعیت کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.