ETV Bharat / state

Bharatiya Janata Party Meeting بھارتیہ جنتا پارٹی کی اسمبلی انتخابات کو لے کر اہم میٹنگ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر ذہن سازی، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی آخری میٹنگ، میٹنگ میں وزیراعلیٰ شوراج سنگھ چوہان نے اراکین اسمبلی کو مشورہ دیا کہ جو جیتنے والا ہوگا اسی کو ٹکٹ ملے گا۔

Bharatiya Janata Party Meeting
Bharatiya Janata Party Meeting
author img

By

Published : Jul 13, 2023, 5:17 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیجسلیچر کی آخری میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی کو خبردار کیا گیا کہ تین ماہ کا وقت اب اسمبلی انتخابات کے اعلان میں باقی ہے۔ جس میں وہ اپنی پوری طاقت استعمال کریں۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد ٹکٹ کا ایک ہی معیار ہوگا جو جیت سکے گا اسے ٹکٹ ملے گا۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیجسلیچر پارٹی کی آخری میٹنگ سی ایم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ ریاستی صدر وی ڈی شرما ریاستی انچارج مرلی دھر راؤ اور تنظیم کے جنرل سیکرٹری ہیتانند بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کون سا رکن اسمبلی کیا کام کر رہا ہے اس کی مکمل معلومات لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے ترکش میں بہت سے تیر ہیں لہذا ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے رابطے کے ساتھ تعامل میں اضافہ کریں ہر ایک منٹ قیمتی ہیں۔ ہر ایک ووٹ پر کام کریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ سبھی اراکین اسمبلی زوردار طریقے سے محنت کریں اور جیت کے لیے آپ سب کو نیک خواہشات کے ساتھ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر لیجسلیچر پارٹی دوبارہ بیٹھتی ہے تو اپ سب کو یہاں حاضر رہنا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی انچارج مرلیدھر راؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ شورہ سنگھ چوہان اور وزیر اعظم نریندر مودی کو جیت دلانے کا اچھا تجربہ ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ اور ان کے ذہن سے کئی منصوبے نکل رہے ہیں۔ جس پر ہم سبھی کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہیتانند نے بوتھوں کی فزیکل تصدیق اور ودھان سبھا سمیلن کی تشکیل کے لیے پروگرام دیے۔ وہیں اج کی بھارتی جنتا پارٹی کی اس اہم میں رکن اراکین کو تین ماہ کے پروگرام کا فولڈر بنا کر دیا گیا۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ذریعہ سبھی اضلاح میں 16 جولائی سے 14 اگست تک وکاس پرو منایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 7245 کروڑ کے 15 اب پاشی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا اور 36348 کروڑ روپے کے 13 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.