ETV Bharat / state

Imams and Muezzins of Madhya Pradesh are Worried: تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے امام و مؤذنین پریشان - مساجد کمیٹی کے سیکرٹری کا بیان

ریاست مدھیہ پردیش کے تین اضلاع کے امام و موذنین کو پچھلے دو مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ کورونا کے درمیان امام و مؤذنین پریشان۔ مساجد کمیٹی کے سیکرٹری کا بیان جلد سے جلد تنخواہ دی جائے گی۔ Imams and Muezzins of Madhya Pradesh are Worried

Imams and muezzins upset over non-receipt of salary
تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے امام و مؤذنین پریشان
author img

By

Published : Jan 30, 2022, 2:21 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے تین اضلاع بھوپال، ودیشا اور رائسین کے امام مؤذنین کو بھوپال نوابوں کے ذریعے اور آزاد بھارت میں حکومت کے ذریعے تنخواہ دی جاتی ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ حالانکہ یہ تنخواہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ پر اب حال یہ ہے کہ اتنی کم تنخواہ ہونے کے باوجود بھی ان امام و مؤذنین کو وقت پر ان کی تنخواہ نہیں دی جاتی ہے۔ Imams and Muezzins of Madhya Pradesh are Worried

ویڈیو

واضح رہے کہ کورونا وبا کے درمیان سبھی کی حالت خراب ہے، پر ان سب حالات میں لوگ اپنی ضرورت کے لئے دوسرے کام کر اپنی ضروریات کو پورا کر لیتے ہیں۔ مسجد کے امام و مؤذنین کے پاس مسجد میں نماز پڑھانے اور اذان دینے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں انہیں اگر وقت پر ان کی تنخواہ نہیں دی جائے گی تو وہ اپنے گھروں کی ضروریات کیسے پورا کریں گے- حالانکہ مساجد کمیٹی کے سیکریٹری یاسر عرفات نے کہا ہے کہ ہم جلد سے جلد امام و مؤذنین حضرات کو ان کا نذرانہ دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاست مدھیہ پردیش میں لمبے وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور اس حکومت میں دیگر اداروں پر تو دھیان دیا جا رہا ہے پر ریاست کے اقلیتی اداروں کو شروع سے فراموش کر دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مساجد کمیٹی کا بجٹ ہونے کے باوجود بھی یہاں امام مؤذنین اپنی تنخواہ کے لیے پریشان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.