ETV Bharat / state

Digvijay Singh Slams BJP ’میں بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتا‘: دگ وجے سنگھ - کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ریاست کے عوام آنے والے اسمبلی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ ہی آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 3:14 PM IST

دھار: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وہ کبھی بھی بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے یہ تبصرہ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے بدناور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وشنودت شرما کی جانب سے بھوپال کی ایک عدالت میں دگ وجے سنگھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے اور اس معاملے میں بدھ کو الزامات عائد کرنے کے بارے میں سنگھ سے سوال کیا گیا تھا۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ انہوں نے 'ویاپم اور ڈیمیٹ' گھپلے کے بارے میں بات کی ہے اور وہ بغیر ثبوت کے کبھی نہیں بات نہیں کرتے ہیں۔

لاڈلی بہنا یوجنا کے بارے میں پوچھے جانے پر، جو ان دنوں ریاست میں مقبول ہے، دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو تقریباً 20 سال بعد لاڈلی بہنا کیوں یاد آرہی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا منصوبہ کانگریس پہلے ہی نافذ کر چکی ہے۔ ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت خواتین کو ماہانہ 1500 روپے دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے کرناٹک میں اقتدار میں آنے پر 2000 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ریاست کے عوام آنے والے اسمبلی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے کے لیے بے تاب ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے 15 ماہ کے دور حکومت میں عام شہریوں کو بہت کم شرح پر بجلی فراہم کی گئی تھی۔ کسانوں کے قرضوں کی معافی بھی شروع ہو گئی تھی، لیکن جیوترادتیہ سندھیا کے کانگریس چھوڑنے کی وجہ سے حکومت گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ ہی آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: MP Election 2023 دگ وجے سنگھ نے کانگریس رہنماؤں کو ہدایت دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.