ETV Bharat / state

بھوپال: وارڈ نمبر میں الجھے سینکڑوں مسلمان - اردو نیوز بھوپال

بھوپال میں تقریباً 300 مسلم گھر وارڈ نمبر 72 اور 73 کے بیچ الجھے ہیں۔ ان کے مطابق جب وہ وارڈ نمبر 72 کے کاؤنسلر سے ملنے جاتے ہیں تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ آپ 72 سے ہیں۔ اس علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر کے چکر میں وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

hundreds of muslims troubled in bhanpur bhopal
بھوپال: 72 اور 73 میں الجھے سینکڑوں مسلمان
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 9:37 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا بھانپور علاقہ جہاں سبھی مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔ اس علاقے میں کم و بیش 300 مسلم خاندان بھی آباد ہیں، جو وارڈ نمبر 72 میں آتے ہیں لیکن یہاں رہنے والے چاہتے ہیں کہ ان کا نام وارڈ نمبر 73 میں جوڑا جائے۔

دیکھیں ویڈیو

علاقے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی اپنی پریشانیوں کو لے کر علاقے کے ذمہ دار سے ملنے جاتے ہیں تو انہیں صاف کہا جاتا ہے کہ آپ لوگوں کا نام اس حلقے میں نہیں آتا ہے۔

یہاں کے باشندوں کو یہ نہیں پتہ چل رہا ہے کہ وہ لوگ کس وارڈ میں آتے ہیں، 72 یا 73 میں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ وارڈ نمبر کی الجھن میں وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ نہ تو ان کے علاقے میں صاف صفائی ہوتی ہے اور نہ ہی مناسب طریقے سے بجلی، پانی ان لوگوں کو مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اب سرکاری دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کو کسی طرح کی راحت مل سکے۔

مقامی شخص وسیم خان نے مطالبہ کیا کہ ہمیں وارڈ نمبر 72 سے 73 میں کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ قبل ہم لوگ نالی و سڑک کی پریشانی کو لیکر وارڈ کاؤنسلر تلسا ورما کے پاس گئے تھے تو انہوں نے کہا کہ یہ کالونی 73 میں نہیں 72 میں آتی ہے۔

ساتھ ہی خاتون آشا ورکر نے مقامی لوگوں کو بتایا کہ آپ کی بلدیہ کی رسیدیں 73 کی ہیں۔ ایسے میں ہم لوگ الجھ کر رہ گئے ہیں کہ ہم 73 میں ہیں یا 72 میں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس معاملہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا 20 فروری کو مدھیہ پردیش بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.