کورونا وارڈ میں اپنی خدمات کو انجام دے رہے ڈاکٹر اور نرس پی پی ای کٹ (دستانے، ماسک اور گلوز) پہنتے ہیں۔ اس کے لیے کس طرح سے احتیاط کرنا ہوتا ہے اس کے لیے 'بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ' کمیٹی بنائی گئی ہے جو ڈاکٹروں کے ذریعے استعمال کیے گئے پی پی ای کٹ کو کس طرح سے ضائع کرنا ہے اس کا خیال رکھتے ہیں۔
ڈاکٹروں کے ذریعہ استعمال شدہ پی پی ای کٹ کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ختم کیا جاتا ہے۔ 'بائیو میڈیکل ویسٹ' کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لیے الگ سے تین سطحی پروسیس کو اپنایا جا رہا ہے تاکہ اس کے اثرات کسی دوسرے شخص میں نہ ہوں۔
حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ہسپتالوں میں ان میڈیکل ویسٹ(کچرا) کو ختم کیا جا رہا ہے-
ہسپتالوں میں پی پی ای کٹ، این 95 ماسک اور کیپ کو الگ سے پیلے رنگ کی ڈبل لیئر والے ڈسٹبین(کوڑا دان) میں رکھا جاتا ہے- وہیں دستانوں کو لال رنگ کے ڈسٹبین میں رکھا جاتا ہے اور اس بیگ میں کووڈ 19 کا لیبل لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس فاضل مادے کو لے کر زیادہ احتیاط رکھا جائے -
اس فاضل مادے کو دن میں دو سے تین بار 'پولوشن کنٹرول بورڈ'کی طرف سے آنے والی کچرا گاڑی لے جاتی ہے جہاں اس کچرے کو الگ الگ طریقے سے ختم کیا جا رہا ہے۔