ETV Bharat / state

Narottam Mishra on Aurangzeb وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کمل ناتھ کا اورنگ زیب سے موازنہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مدھیہ پردیش ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے کہا کہ کمل ناتھ نے شیواجی کے مجسمے پر بلڈوزر چلانے کا بڑا گناہ کیا۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کمل ناتھ کا اورنگ زیب سے موازنہ کیا

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 9:22 AM IST

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کمل ناتھ کا اورنگ زیب سے موازنہ کیا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ کا اورنگ زیب سے موازنہ کرتے ہوئے زبانی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے شیواجی کی مورتی پر بلڈوزر چلا نے کا عظیم گناہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس گناہ کا کفارہ ادا کرنے کا موقع بھی تھا لیکن آپ نے وہ بھی گنوا دیا۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ میری نظر میں بھارت کی تاریخ میں ویر شیواجی کے صرف دو مخالف تھے۔ ایک اور رنگ زیب جیسا مغل تھا اور دوسرا کمل ناتھ۔ کمل ناتھ نے اپنی حکومت کے دوران اپنے آبائی علاقے سونسر میں ویر شرومنی شیواجی مہاراج کی مورتی پر بلڈوزر چلا نے کا گھناؤنا گناہ کیا تھا۔ اس وقت بھی ہم نے ان کے اس فعل کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ اب کمل ناتھ کے پاس اس گناہ کا کفارہ ادا کرنے کا موقع تھا لیکن انہوں نے وہ بھی گنوا دیا۔ ویر شیواجی کے مجسمے کی ان کے علاقے سونسر میں نقاب کشائی کی گئی تھی، لیکن نہ تو وہاں کمل ناتھ پہنچے اور نہ ہی ان کے رکن اسمبلی بیٹے نکول ناتھ نے حاضری کو ضروری سمجھا۔ ایسا کرکے آپ نے شیواجی کی بھی توہین کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہیروز اور محبین وطن کی توہین کرنے کی ذہنیت کانگریس کے ڈی این اے میں ہے جو وقتاً فوقتاً سامنے بھی آتی رہتی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ کے سونسر شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی جہاں پر کمل ناتھ اور ان کے بیٹے رکن اسمبلی نکول ناتھ نہیں پہنچے تھے جس پر آج ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا کے سامنے ناراضگی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.