ETV Bharat / state

ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے عارف کی درخواست پر عدالت نے حکومت سے جواب طلب کیا

بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود اپنے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو رد کرانے کے لیے ہائی کورٹ پہنچے۔ ہائی کورٹ نے ان کے خلاف شکایت درج کرنے والے کو چار ہفتوں میں جواب دینے کا حکم دیا ہے۔

MLA arif masood
رکن اسمبلی عارف مسعود
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 3:55 PM IST

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے مرکزی بینچ نے بھوپال میں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی درخواست پر بغیر اجازت کے مظاہرے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے پر حکومت سمیت شکایت کنندہ کو نوٹس دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عدالت نے حکومت سمیت شکایت کنندہ سے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں عارف مسعود نے 4 نومبر کو اپنے خلاف درج دوسری ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوپال سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے دلیل دی ہے کہ انہوں نے کوئی اشتعال انگیز یا مذہبی جذبات کو بھڑکانے جیسا کوئی بیان نہیں دیا۔ اس لیے ایک ہی وقت میں ایک مقام پر دو الگ الگ ایف آئی آر جائز نہیں ہے۔

عارف مسعود کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ جس نے ان کے خلاف شکایت تھی وہ اس وقت احتجاج کے مقام پر موجود نہیں تھا لہذا شکایت کیسے کر سکتا ہے؟

مزید پڑھیں:

نام بدلنے کی سیاست حیدرآباد کے بعد بھوپال میں بھی شروع

رکن اسمبلی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اجے گپتا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات رکھی۔ اب جب کہ عارف مسعود کی جانب سے دفعہ 82 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی پٹیشن دائر کی گئی ہے اور عدالت نے بھی حکومت اور شکایت کرنے والے کو چار ہفتوں کا وقت دیا ہے تاکہ وہ اپنی صفائی پیش کر سکیں ورنہ صفائی نہ پیش کرنے کی حالت میں عارف مسعود کے خلاف خلاف بنایا گیا کیس، ختم کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.