ETV Bharat / state

ہاتھرس جنسی زیادتی: اندور میں احتجاج

مدھیہ پردیش کے معروف شہر اندور میں سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ہاتھرس جنسی زیادتی کرنے والے ملزمین کے خلاف جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہاتھرس جنسی زیادتی: اندور میں احتجاج
ہاتھرس جنسی زیادتی: اندور میں احتجاج
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 8:02 AM IST

اندور میں اتر پردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی کے خلاف سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں نے زنجیر بنا کر مظاہرہ کیا اور متاثرہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمین کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دی جائے تا کہ جرائم کرنے والوں کو سبق مل سکے کہ غلط کرنے والوں کیسی سزا ملتی ہے۔

ہاتھرس جنسی زیادتی: اندور میں احتجاج

مظاہرین نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی خواتین اور اقلیتی طبقوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کی جارہی ہیں کیوں کہ ناانصافی کرنے والوں کو یہ پتہ ہے کہ ان کے رہنما ان کو بچالیں گے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ محض ایک جملہ ہے موجودہ حکومت میں نہ ہی خواتین محفوظ ہے اور نہ ہی دلت اور اقلیتی طبقے کو انصاف مل پارہا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت تو کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لے رہی جس طریقے سے متاثرہ کی آخری رسومات کو آدھی رات میں ادا کر دی گئی۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ سارے ثبوت ختم کرنا چاہتے تھے مگر جو ثبوت عوام کے دلوں میں بسے ہیں اسے وہ کیسے ختم کریں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.