علمائے دین نے بچوں کو دین کی جانب راغب کرنے کے لیے اس طرح کی اسکیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
مسجد کمیٹی کوہ فضا کے زیر اہتمام ہر بچہ بنے نمازی اسکیم ماہ رمضان میں شروع کی گئی اور اس میں بچوں کے لیے چالیس روز فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کے ساتھ انہیں نماز کے بعد کے درس میں بھی شامل ہونے کی شرط رکھی گئی-
اس اسکیم کے تحت بچوں کا رجسٹریشن کیا گیا جس میں 64 بچوں کی حاضری 90 فیصد سے زیادہ رہی، اسکیم کے اختتام کے بعد بھوپال کے فور سیزن لان میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا اور بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔