ETV Bharat / state

Haj 2022: بھوپال سے عازمین کی ممبئی حج ہاوز کےلیے روانگی - عازمین حج کا بھوپال سے فضائی خدمات بحال کرنے کا مطالبہ

مدھیہ پردیش سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع, آج پنجاب میل سے بڑی تعداد میں عازمین حج کی روانگی ہوئی,عازمین حج کے رشتےداروں نے ٹرین میں اضافہ آئی کوچ نہ ہونے اور ممبئی حج کمیٹی کی جانب سے حاجیوں کے رشتے داروں کے لیے قیام کا انتظام نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ساتھ ہی بھوپال اور اندور سے حج پروازیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا- Hajj Pilgrims Demand Resumption of Air Services from Bhopal

عازمین حج
عازمین حج
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 10:49 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں آج سے حج2022 کے لیے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش سے عازمین کے لئے فضائی خدمات گزشتہ تین سالوں بندہے، اس لئے عازمین حج کو اب ممبئی سے روانہ ہونا پڑ رہا ہے، آج پنجاب میل سے عازمین ممبئی کے لیے روانہ ہوئے، ممبئی سے عازمین کی پروازیں 25 اور 26 جون کو روانہ ہونگی۔

عازمین حج

Hajj Pilgrims Demand Resumption of Air Services from Bhopal

اس موقع پر جب عازمین حج سے بات کی گئی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ارمان تھا کہ ہم حج بیت اللہ کے لئے جا ئیں،اور ہماری خواہش پوری ہونے جارہی ہے، عازمین نے کہا ہر ایمان والے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سفر حج پر جائے اور وہ موقع اب آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن اور پوری امت کے لیے وہاں دعائیں کریں گے- ساتھ ہی ملک میں امن و سکون کے لئے بھی دعا کی جائے گی-

عازمین حج کی روانگی کے موقع پر حج کمیٹی بھوپال کی پوری ٹیم نے عازمین حج کو رخصت کیا،اس موقع پر حج کمیٹی کے سی او نے کہا عازمین حج بیت اللہ میں ملک میں امن کے لئے دعا کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کہ دارالحکومت بھوپال سے تقریباً 300 عازمین اور ریاست بھر سے 22 سو عازمین حج مختلف ٹرینوں سے ممبئی کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

وہیں آج بھوپال ریلوے اسٹیشن پر عازمین حج کے رشتہ داروں نے حکومت سے شکایت بھی کی، کیونکہ جس طرح سے ریلوے سے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ عازمین حج کے لئے اضافی کوچز لگائے جائیں،تاہم ریلوے کی جانب سے اب تک اس پر توجہ نہیں دی گئی ہے، ساتھ ہی مقامی لوگوں نے حکومت سے پہلے جیسے بھوپال سے حج پرواز واپس شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا-
مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش سے سفر حج کے لیے آخری قافلے کی روانگی

واضح رہے گی سیاسی طور سے بھی اور سماجی طور سے بھی لگاتار بھوپال سے ریل میں اضافی کوچ لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا- تاہم ابھی تک اس پر توجہ نہیں دی گئی ہے، ساتھ ہی عازمین کے لئے بھوپال سے فضائی خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، ریاست مدھیہ پردیش کے ہیں،اور مرکز میں وزیر برائے شہری ہوابازی کے عہدے پر فائز ہیں، لیکن بار بار مطالبے کے بعد نہ تو ریلوے نے اضافی کوشش لگائے نہ ہی حج پروازوں شروع ہو سکیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.