ETV Bharat / state

Hajj 2022: بھوپال میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ - صوبائی حج کمیٹی

ریاست مدھیہ پردیش کی حج کمیٹی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے عازمین حج کو علمی و عملی مشق کروائی، ساتھ ہی اس موقع پر حج ہاؤس میں شجر کاری بھی کی گئی۔ Hajj 2022 Training Camp For Hajj pilgrimage held in Bhopal

Hajj 2022 Training Camp For Hajj pilgrimage held in Bhopal
بھوپال کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 4:59 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں حج 2022 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے زیر اہتمام بھوپال کے حج ہاؤس میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد صوبائی حج کمیٹی کے ذریعہ کیا گیا۔ حج کمیٹی کے تربیتی کیمپ کی شروعات شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کے ذریعہ کی گئی جس میں ریاست کے تین اضلاع کے عازمین نے شرکت کی-Training Camp For Hajj pilgrimage

بھوپال کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ حج کے فرائض، ارکان اور واجبات کو سیکھنا انتہائی ضروری ہے اور ساتھ ہی ہمیں سارے سسٹم کو فالو کرنا بھی سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہی عازمین سفر حج پر جانے سے قبل حج تربیتی کیمپ میں شرکت کریں اور تمام علماء کرام اپنے علاقے کے عازمین کو حج پر جانے سے قبل دینی اور دنیاوی اعتبار سے تیار کریں تاکہ وہ فرائض، واجبات اچھی طرح ادا کرسکیں۔ اس موقع پر حج تربیتی کیمپ میں شریک عازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو تربیت دی جارہی ہے وہ بہت ہی اہم ہے جو کہ ہمیں حج کے دوران کام آئیں گی۔

مزید پڑھیں: hajj 2022: عازمین حج کو مالی مشکلات کا سامنا

وہیں حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی حج تربیتی کیمپ کے ذریعہ عازمین حج کو تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ انہیں بھارت سے لے کر سعودی عرب تک اور حج کے ارکان پورے کرنے میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ آج تربیتی کلاس کے دوران بھوپال کے حج ہاؤس میں شجر کاری بھی کی گئی۔ جس میں شجرکاری کرتے ہوئے شہر مفتی ابو الکلام نے کہا کہ علمائے کرام فرماتے ہیں کہ ہم جو درخت لگاتے ہیں اور جب وہ پھل اور سایہ دیتا ہے اور اس سے جب لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں تو اس کا ثواب درخت لگانے والے کو عمر بھر ملتا ہے۔ آج حج تربیتی کیمپ میں جہاں عازمین حج کو تربیت دی گئی تو وہی حج ہاؤس میں شجر کاری بھی کی گئی اور آخر میں علماء کرام نے دعا کا اہتمام کیا جس میں عازمین کے ارکان اچھے سے پورے ہونے اور حج کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے ساتھ صوبے اور ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.