ETV Bharat / state

حج 2020 منسوخی سے مدھیہ پردیش کے عازمین حج مایوس - مدھیہ پردیش نیوز

رواں برس کورونا وائرس کے سبب حج 2020 کی منسوخی کے بعد عازمین حج میں مایوسی ہے۔ مدھیہ پردیش کے پانچ ہزار عازمین حج میں مایوسی ہے۔

حج 2020
حج 2020
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 5:39 PM IST

عالمی وباء کورونا کے سبب سعودی حکومت نے حج۔ 2020 محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت بیرونی عازمین حج کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سعودی حکومت کے اس فیصلے سے بھارت کے عازمین حج کے ساتھ دنیا بھر کے لاکھوں عازمین حج اس سال حج نہیں کر سکیں گے۔

فریضہ حج محدود کیے جانے سے ریاست مدھیہ پردیش کے پانچ ہزار عازمین حج کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش حج کمیٹی 15 روز پہلے ہی سفر حج کی منسوخی ظاہرکرتے ہوئے عازمین کی جمع رقم واپس کرنے کی پیشکش کی تھی، پر بھوپال کے سبھی عازمین ک حج کمیٹی آف انڈیا اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ انھیں اگلے سال حج 2021 میں بغیر قرعہ اندازی کے سفر حج پر بھیجا جائے۔

وہیں بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے حج کمیٹی آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ حج 2021 کے حج کوٹے میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور ساتھ ہی عازمین حج نے جو رقم جمع کی ہیں اس کو جلد سے جلد لوٹایا جائے۔

حالانکہ حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کی رقم واپسی کرنے کے سارے انتظامات کر دیے ہیں۔ عازمین حج، حج کمیٹی آف انڈیا کی دی گئی کی ویب سائٹ پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں، جس سے ان کی رقم سیدھے ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.