ETV Bharat / state

Haj 2023 مدھیہ پردیش میں ویٹنگ لسٹ سے عازمین کا سفر حج کیلئے انتخاب

مدھیہ پردیش کے ویٹنگ لسٹ کے سیریل نمبر 1 تا 881 تک عازمین کو سفر حج کے لیے متخب کیا گیا ہے اور ان کے ناموں کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ویٹنگ لسٹ سے مزید لوگوں کے انتخاب کی امید ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 15, 2023, 11:42 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے حج کوٹہ میں اضافہ ہوا ہے۔ شروع میں ملنے والے 5.5 ہزار سے زائد کے کوٹے میں مزید نشستوں کے اضافے کے بعد یہ تعداد 6.5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی الحال ریاست کے اس غیر متوقع کوٹہ میں کچھ اور اضافے کی امید بھی بندھ گئی ہے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے ملک بھر میں ویٹنگ لسٹ میں شامل درخواست گزاروں کو حج پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس صورتحال سے ریاست کے 681 درخواست گزاروں کو حج پر جانے کا موقع ملے گا۔ اطلاعات میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کی ویٹنگ لسٹ میں شامل لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے مطابق ریاست کے 681 حاجیوں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش حج کمیٹی نے ان تمام حج درخواست دہندگان سے کہا ہے کہ وہ 17 مئی تک پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات جمع کرائیں۔ ان درخواست گزاروں کو حج اخراجات کی رقم 19 مئی تک جمع کرانی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست کو اس سال 5800 سے زیادہ نشستوں کا زیادہ سے زیادہ کوٹہ ملا ہے۔ جب کہ 4700 سے زائد درخواست دہندگان کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے مطابق ویٹنگ لسٹ سے کلیئر ہونے والے درخواست دہندگان کو انفرادی معلومات بھیجی جا رہی ہیں۔ وہی درخواست دہندگان کی ویٹنگ لسٹ کلیئر کی جا رہی ہے ملک بھر کی دیگر ریاستوں کے بقیہ کوٹے سے بھی کچھ نشستیں ریاست کے حاجیوں کے حصے میں آئیں گی۔ اس لحاظ سے ریاست کی ویٹنگ لسٹ میں سے کچھ اور حاجیوں کو موقع مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کو اس سے قبل سابق وزیر عارف عقیل کے دور میں تقریباً 5500 نشستوں کا کوٹہ ملا تھا۔ اس کے بعد سے ریاست کے حج کوٹے میں مسلسل کمی ہوتی رہی۔ گزشتہ سال کووڈ وجوہات کی وجہ سے حج کوٹہ میں کمی کی صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یہ گھٹ کر محض 1700 تک رہ گئی تھی۔ تاہم بعد میں کچھ اضافی نشستیں ملنے کے بعد ریاست سے تقریباً 2200 لوگ حج یاترا کے لیے پہنچے تھے۔ قبل ازیں کوٹہ 5892اضافی نشستیں 681 ملی کل کوٹہ 6573 ہوا ہے،اب 4000 سے زیادہ انتظار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Quota for Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ حج کوٹہ منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.