پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت دوبارہ تیار کیے گئے بھوپال کے جدید ترین حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام اب ’رانی کملا پتی‘ ریلوے اسٹیشن رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنی بھوپال یاترا کے دوران 15 نومبر کو اس دوبارہ تیار کردہ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
دریں اثنا ریاستی حکومت نے کل وزارت ریلوے کو ایک تجویز بھیجی ہے، جس میں اسٹیشن کا نام رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- امجد خان بہترین ویلن اور منفرد اداکاری کے بے تاج بادشاہ تھے
- جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، ماؤنواز حملہ پر امت شاہ کا رد عمل
- Man ki Baat: وزیراعظم نے 'من کی بات' پروگرام میں کیا کچھ کہا
- متعدد سیاسی پارٹیوں کا کنگنا رناؤت سے پدم شری واپس لینے کا مطالبہ
- لکھنؤ میں وسیم رضوی کے خلاف شدید احتجاج
بتایا جارہا ہے کہ اس تجویز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزارت ریلوے کے متعلقہ محکموں نے اس تجویز کو تقریباً منظوری دے دی ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی