تمل ناڈو کے کنور میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش CDS Gen Bipin Rawat Died in Helicopter Crash میں زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ بنگلور کے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
کیپٹن ورون سنگھ کا جسد خاکی Captain Varun Singh Mortal Remains آج شام ایئر فورس کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے بھوپال لایا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی آخری رسومات کل (17 دسمبر کو) بھوپال میں بیرا گڑھ ملٹری ایریا میں ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کیپٹن ورون سنگھ کے والد ریٹائرڈ کرنل کے پی سنگھ اور ان کے اہل خانہ بھوپال کی اِنر کالونی میں رہتے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ خاندان کے دیگر افراد آخری رسومات میں شرکت کے لیے اترپردیش کے دیوریا ضلع کے کنہولی گاؤں سے بھوپال کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
- کیپٹن ورون سنگھ 2 مہینے پہلے بھوپال آئے تھے:
ورون سنگھ کے قریبی دوستوں کے مطابق کیپٹن ورون دو ماہ قبل اپنے والد کے گھر آئے تھے۔ 15 اگست کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے انہیں شوریا چکر (بہادری کا اعزاز) سے نوازا تھا۔ اسی لیے کالونی میں بھی کیپٹن ورون سنگھ کی عزت و حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔