مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہریوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے تحفظ کے سلسلے میں قانونی تبدیلیاں جلد متعارف کرائی جائیں گی۔
یہ اعلان تین دن قبل کیا گیا تھا تاہم آج شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں سرکاری نوکریوں کے لئے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔
اس سلسلے میں بھوپال میں یومِ آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ان کی حکومت ایک ہی شہریت کا ڈاٹا بیس تیار کر رہی ہے تاکہ ریاست کے لوگوں کو ہر اسکیم کے لئے الگ سے اندراج نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے تقریب میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں مقامی نوجوانوں کو ریاست میں سرکاری ملازمتوں میں ترجیح ملے گی جس کے بعد انہوں نے آج اعلان کیا کہ تمام سرکاری ملازمتیں ریاست کے شہریوں کے لیے مختص ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سبھاش چندر بوس کی برسی پر خصوصی بات چیت
شیو راج سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز کہا کہ 'مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ترجیح دی جائے گی۔'
ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے وقت میں اپنی ریاست کے نوجوانوں کی فکر کریں جب ملازمت کے مواقع کم ہوں۔'
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 'ہم ایسا طریقۂ کار تیار کریں گے کہ بارہویں جماعت کی مارک شیٹ کی بنیاد پر مقامی نوجوانوں کا روزگار یقینی ہوگا۔