مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے پوہری سب ڈیویژن کے تحت غازی گڑھ گاؤں میں ایک لڑکی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق' 20 سالہ جیوتی پریہار نے کل اپنےگھر پر ہی یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
فی الحال گووردھن تھانہ پولیس نے معاملہ درج کرکے خودکشی کی وجوہات کی جانچ شروع کردی ہے۔