بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی عارف مسعود نے نئے سال کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مندروں کے پجاریوں اور مسجد کے ائمہ و مؤذنین کو مدعو کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔ اس موقع پر مرکزی اسمبلی حلقہ کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ بھوپال میں بھائی چارے کی مثال قائم ہے۔ آج نفرت سے بھرے ماحول میں ہمارے تمام مذہبی رہنماؤں نے یہاں جمع ہو کر محبت کا پیغام دیا ہے، جس کی آج ملک میں بہت ضرورت ہے۔ اپنے حلقے کے مذہبی مقامات بشمول مساجد کے ائمہ، موذنین اور مندروں کے پجاری خصوصی خیال رکھتے ہوئے سردیوں کے موسم میں گزشتہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں نئے سال کے موقع پر بھوپال کی گنگا جمنی تہذیب کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کو ایک جمع کرکے 'محبت کو عام کرو، نفرت کو ختم کرو' کے نعرے کے ساتھ دونوں مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کو تحائف پیش کرکے نئے سال کا آغاز کیا۔ Bhopal priests and imams
واضح رہے کہ رکن اسمبلی عارف مسعود اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ساتھ تہواروں کے موقع پر علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ دیوالی پر ساڑیاں، بہنوں کے لیے راکھی کا سامان، رمضان اور عید پر سیوائیاں وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران 30 ہزار لوگوں کو گھر کھانا تقسیم کیا گیا۔ رکن اسمبلی عارف مسعود نے بڑی تعداد میں یہاں جمع ہونے پر مرکزی اسمبلی حلقہ کے تمام مذہبی رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مندروں اور مساجد کے مذہبی پیشوا ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں ہماری مذہبی سرگرمیوں کے لیے وقف کر دی جن کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے۔ معاشرے کے لوگوں کو تہواروں پر بھی ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا بھی ہمارے جیسا حال ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں رمضان کے مہینے میں اور دیوالی پر اپنے حلقے کے مندر مسجد کے مذہبی پیشواؤں کا بھی خیال رکھتا ہوں۔ اس لیے ہم سبھی کا فرض ہے کی ہم اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : Bhopal Gas Tragedy Victims Hunger Strike بھوپال گیس سانحہ متاثرین بھوک ہڑتال پر