ریاست مدھیہ پردیش کی گیس متاثرین تنظیم چنگاری ٹرسٹ جو کی گذشتہ 14 برسوں سے یونین کاربائیڈ ڈاؤ کیمیکل کے زہر سے متاثر لوگوں کی دوسری اور تیسری تیری نسل میں پیدا ہونے والے معذور بچوں کے لیے کام کر رہی ہے۔
چنگاری ٹرسٹ گذشتہ 14 برسوں سے دوسری اور تیسری نسل کے 320 معذور بچوں کو الگ الگ طرح سے تھراپی دے کر انہیں اچھا کرنے کی کوشش میں لگی ہے اور کافی حد تک کامیابی بھی مل رہی ہے۔
آج چنگاری ٹرسٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا کے قہر کے بیچ جب ان معذور بچوں کے علاج میں پریشانی پیدا ہوئی تو چنگاری ٹرسٹ کے ذریعے 5 ٹیموں کے ذریعے گذشتہ 6 مہینے سے 320 معذور بچوں کے گھروں پر جاکر کل 2305 وزٹ کے ذریعے ان معذور بچوں کو تھراپی دی جارہی ہے، تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ایسا گاؤں جہاں رہتے ہیں تیر اندازی کے استاد
وہیں، چنگاری ٹرسٹ نے کورونا کے وقت دو سو گھروں کو تین مہینے تک مسلسل راشن کے ساتھ 873 فوڈ پیکٹ بھی دیے۔
وہیں، تین دسمبر کو ہونے والی گیس حادثے کی 36 ویں برسی کے موقع پر اس بار چنگاری ٹرسٹ کی جانب سے کوئی بھی جلسہ یا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔
آج کی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعے جاری کی گئی کورونا گائیڈلائن کے تحت ہی اس بار گیس متاثر تنظیمیں گیس حادثے کی برسی کو منائیں گے۔