ETV Bharat / state

Rape Case in MP جنسی زیادتی سے متاثرہ کا بیان بدلنے کا دباؤ ڈالنے پر کانسٹیبل گرفتار - ایم پی میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ

مورینا میں جنسی زیادتی کی متاثرہ کو دھمکیاں دینے پر ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام دیگر پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں، جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ constable Arrested in Morena

جنسی زیادتی سے متاثرہ کا بیان بدلنے کا دباؤ ڈالنے پر کانسٹیبل گرفتار

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 3:29 PM IST

مورینا: ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں پولیس نے ایک کانسٹیبل کو ایک جنسی زیادتی کی شکار ایک لڑکی پر اپنا بیان بدلنے کا دباؤ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کوتوالی تھانہ علاقے کی رہنے والی ایک لڑکی کو بندوق کی نوک پر اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے ملزم کے بچاؤ میں اپنا بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈالنے والے پولیس کانسٹیبل کلدیپ گرجر کو پولیس نے کل گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کو گذشتہ رات 17 جون کو بھولا اور بھورا گرجر بندوق کی نوک پر اغوا کرکے لے گئے اور ایک مکان میں اس کے ساتھ چار دن تک اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

بعد میں ایک ملزم بھولا گرجر نے خواتین پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل کلدیپ گرجر کے ساتھ 21 جون کو اسے خواتین پولیس اسٹیشن میں یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ وہ اپنا بیان بدل لے اور کہے کہ وہ گھر سے اپنی مرضی سے گئی اور اس کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہوئی۔ لڑکی کو کانسٹیبل نے دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے اپنا بیان نہیں بدلا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ کوتوالی پولیس نےمتاثرہ کے بیان کی بنیاد پر کانسٹیبل گارڈ کلدیپ گرجر کو اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں ملزم بناکر اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بھولا، بھورا گرجر اور ایک خاتون کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Two arrested for raping abducting minor نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دو افراد گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.