مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان Shivraj Singh Chouhan on Foreign Funding کی بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرنے والی این جی اوز کی تحقیقات کے سلسلے میں دی گئی ہدایات کے بعد وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا Narottam Mishra نے آج کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے فنڈز کا استعمال کس مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ یقینی طور پر جانچ کا موضوع ہے۔
ڈاکٹر مشرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این جی اوز کے ذریعے غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ سنگین Foreign Funding Through NGOs ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں تبدیلی مذہب میں غیر ملکی فنڈز Funds from Abroad کے استعمال کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والا فنڈ کہاں جا رہا ہے اور اس کا استعمال کیسے ہو رہا ہے، یہ پتہ لگانا یقینی طور پر تحقیقات کا معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
وزیراعلیٰ چوہان نے کل مشتبہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے حوالے سے ہدایات دی تھیں اور کہا تھا کہ بیرون ممالک سے فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں کی نشاندہی کی جائے اور ان کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ نفرت پھیلانے والے، سماج کو توڑنے کا کام کرنے والے اور مذہب تبدیل کرنے کا کام کرنے والے این جی اوز کے لیے مدھیہ پردیش میں کوئی جگہ نہیں ہے، انہیں یہاں رہنے نہیں دیا جائے گا۔ معاشرے کو توڑنے میں کئی سی این جی اوز کا ہاتھ ہے۔ ایسی تمام این جی اوز اور ان سے وابستہ لوگوں کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہئیں۔
یو این آئی