ETV Bharat / state

Birth Anniversary of Khalid Abidi شاعر و ادیب محروم خالد عابدی كے یوم پیدائش پر ادبی تقریب - ادیبی تنظیمیں دبستان ادب

بھوپال کے مشہور شاعر و ادیب مرحوم خالد عابدی کے یوم پیدائش پر آج تقسیم ایوارڈ سمیت مختلف ادبی تقریبات كا اہتمام كیا گیا۔ اس موقع پرادب كی دنیا سے تعلق ركھنے والی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ Birth Anniversary of Poet and Scholar

16137610_ late khalid abidi
16137610_ late khalid abidi
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 9:00 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی ادبی تنظیمیں دبستان ادب اور مسلم و کاس پریشد کے زیر اہتمام مرحوم خالد عابدی کی یاد میں مختلف ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پہلی بار اردو پرچم کی پرچم کشائی کی گئی اور اردو ترانہ گایا گیا۔ اردو پرچم کا رنگ سفید رکھا گیا جو عدم تشدد اور ادب کی علامت ہے۔ پرچم پر نیلے رنگ میں الف لکھا گیا ہے۔

خالد عابدی

بھوپال کی اقبال لائبریری کے ہال میں منعقدہ اس تقریب اعزاز میں معروف ادیب اور صحافی ڈاکٹر رضیہ حامد کا شال، گل پوشی اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کی ادبی خدمت كو سراہایا گیا۔ اس سلسلے میں موصوفہ نے خالد عابدی کی خدمت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں نہ صرف اہل علم بلکہ کتابوں کے عاشق صادق اور مشرقی تہذیب کے دلدار کی حیثیت سے یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Rahat Indori Death Anniversary راحت اندوری کی دوسری برسی پر مشاعرہ

انہوں نے كہا كہ اپنی ساری زندگی کا جو سرمایہ کتابوں کی صورت میں وہ چھوڑ گئے ہیں، اسے محفوظ ہاتھوں کے ذریعہ استفادہ عام کا وسیلہ بنانے کی تلقین کی۔اردو ادب میں ان كی خدمات كو كسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں كیا جاسكتا ہے۔ وہ ہم سب كے لیے ایك تحریك اور نصیحت ہے۔

واضح رہے کہ مرحوم خالد عابدی ہر سال اپنے یوم پیدائش پر اعزازی تقریب منعقد کر کے کسی ایک شخصیت کو اعزاز سے سرفراز کرتے تھے۔ اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.