ETV Bharat / state

مجاہد آزادی مفتی عبد الرزاق خان دار فانی سے کوچ کر گئے - اردو نیوز بھوپال

بھوپال کے مجاہد آزادی، ریاست کے مفتی اعظم اور قومی نائب صدر جمیعۃ علماء ہند حضرت مفتی عبد الرزاق خان کا بدھ کی رات انتقال ہو گیا۔ مفتی عبدالرزاق دارالحکومت بھوپال کے سب سے پرانے اور بڑے مدرسہ مسجد ترجمہ والی کے ذمہ دار تھے۔

mufti abdul razzak khan
مفتی عبد الرزاق خان
author img

By

Published : May 27, 2021, 1:36 PM IST

مجاہد آزادی رہے مفتی عبد الرزاق خان کا انتقال 92 سال کی عمر میں ہوا۔ مفتی عبد الرزاق لمبے وقت سے بیمار تھے۔

مفتی عبدالرزاق کے انتقال کے بعد ریاست میں غم کی لہر سی دوڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے آج جمعرات صبح سے ہی پورے شہر کو لاک کردیا گیا ہے۔

عبدالرزاق صاحب کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر اقبال میدان میں ادا کی جائے گی۔ اس لئے اقبال میدان کے ساتھ پرانے شہر بھوپال کو پوری طرح سے پولیس نے چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے، کیونکہ مفتی صاحب کے جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

jawaharlal nehru death anniversary: جدید بھارت کے معمار جواہر لعل نہرو

ضلع انتظامیہ کے مطابق مفتی عبدالرزاق صاحب کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ مکمل کی جائے گی، کیونکہ مفتی عبدالرزاق ایک مجاہد آزادی بھی رہے ہیں۔ اس لیے ان کو گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.