ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: پک اپ گاڑی الٹ جانے سے چار ہلاک - مدھیہ پردیش سڑک حادثہ

مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں واقع روسر نامی جنگلاتی گاؤں میں ایک پک اپ گاڑی الٹ گئی۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

four-people-died-in-a-road-accident-in-barwani mp
مدھیہ پردیش: پک اپ الٹنے سے چار ہلاک
author img

By

Published : May 29, 2020, 4:32 PM IST

شادی سے گھر واپس آنے والے کنبہ کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ پاٹی پولیس تھانہ علاقہ کے روسر نامی جنگلاتی گاؤں میں ایک پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ واقعے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ پک اپ میں سوار 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بڑوانی میں تھانہ پاٹی کے جنگلی علاقے میں ہوئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ افراد شادی کے بعد لڑکی کو گھر واپس لا رہے تھے۔ تبھی پہاڑی علاقے میں پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پاٹی پولیس زخمیوں کو ہسپتال لے گئی۔ جہاں ان کا علاج ہورہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقائی رکن اسمبلی پریم سنگھ پٹیل بھی زخمیوں کی حالت جاننے کے لئے ضلع ہسپتال پہنچ گئے۔ رکن اسمبلی نے زخمیوں کی حالت جانی اور بہتر علاج کرنے کی ہدایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.