ETV Bharat / state

' ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا'

بی جے پی کے نائب صدر شیو راج سنگھ چوہان نے جموں کشمیر معاملے میں مرکزی حکومت کے آج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک خواب تھا، جو شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔

' ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا'
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 2:40 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی چوہان نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ ایک قرارداد تھی، جو پوری ہوگئی ہے۔ ایک ملک میں دو اسمبلی، دو سربراہ، دو نشان نہیں چلیں گے۔

' ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا'
' ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا'

چوہان نے لکھا ’’آج شیاما پرساد مکھرجی و دین دیال اپادھیائے نیز ہزاروں قوم پرستوں کا خواب پورا ہوا ہے۔ ہم ان کی قربانی ضائع نہیں جانے دیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اب دہشت گردی باقی نہیں رہے گی۔یہ بدعنوانی سے آزاد ہوگا اور ا س کی ہر سمت سے ترقی ہوگی۔ صحیح معنوں میں آج جموں کشمیر کو آزادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے لئے بھگوان کا وردان ہیں۔ ایسے مضبوط ارادے کے لئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو انہوں نے مبارکباد دی ہے۔

چوہان نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی جموں و کشمیر سے متعلق غلطی کو مسٹر مودی نے اصلاح کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستانی جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو سچی خراج عقیدت پیش کی گئی ہے۔ ایک ملک میں دو نشان، دو قانون کا التزام نہیں چلے گا۔

چوہان نے کہا کہ دفعہ 370 سے متعلق التزام ختم ہونا ملک کے لئے فخر اور خوشی کا بے مثال لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر کے اس منفرد لمحے کی ملک اور ملک کے عوام کو مبارکباد۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.