ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کیلاش جوشی کا آج اپنے زندگی کے 91 ویں پرس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کیلاش جوشی لمبے عرصے سے بیمار تھے اور بھوپال کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
انہوں نے آج 11:24 منٹ پر زندگی کی آخری سانس لی اور ہمیشہ کے لیے دنیا کو الوداع کہہ گیے۔
واضح انہوں نے جنتا پارٹی کے ممبر کی حیثیت سے جون 1977 سے جنوری 1978 تک مدھیہ پردیش کے نویں وزیر اعلی کے طور پر چھ ماہ خدمات انجام دیں۔
وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر کی حیثیت سے مدھیہ پردیش کے بھوپال حلقہ کی نمائندگی کرنے والے 2004 سے 2014 تک لوک سبھا کے ممبر رہے۔