ETV Bharat / state

بی جے پی کے سابق وزیر کے ایل اگروال کانگریس میں شامل - بھوپال کی خبر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر کے ایل اگروال نے آج پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

بی جے پی کے سابق وزیر کے ایل اگروال کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:13 PM IST

ضلع گونا کے رہائشی کے ایل اگروال کے حامی بھی کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیر جےوردھن سنگھ اور کانگریس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

بی جے پی کے سابق وزیر کے ایل اگروال کانگریس میں شامل

کے ایل اگروال نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کمل ناتھ کے کام کرنے کے طریقے سے متاثر ہوکر کانگریس میں آئے ہیں۔ کمل ناتھ صرف اور صرف کام کی بات کرتے ہیں۔ ان میں کوئی بے صبری اور ڈھونگ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ضمنی انتخابات کے دوران ٹکٹ لینے کی شرط پر کانگریس میں نہیں آئے ہیں۔ اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو وہ الیکشن لڑیں گے، ورنہ جس کو بھی ٹکٹ دیا جائے گا اس کے حق میں کام کریں گے۔

ضلع گونا کے باموری اسمبلی حلقہ میں بھی ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ مہیندر سنگھ سسودیا نے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر باموری سے کامیابی حاصل کی تھی ، لیکن اس سال مارچ میں انہوں نے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.