ٹیکم گڑھ کے ضلع کلکٹر سبھاش کمار دویدی نے آج 14 اپریل کی شام سے 19 اپریل کی صبح چھ بجے تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے کورونا کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔
سی ایم ایچ او ڈاکٹر ایس کے چورسیا کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کورونا کے 143 ایکٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
ضلع میں کووڈ ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 27 پوگئی ہے۔ ضلع اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 638 ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کے علاوہ 80 متاثرہ مریض گھر میں قرنطین ہیں۔
ضلع کے پلیرا، جتارا، بڑا گاؤں سمیت نصف درجن سے زیادہ دیگر شہری علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تیکم گڑھ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کُنڈیشور کے نوودیہ اسکول میں 10 طلبا اور وہاں کام کرنے والے دیگر افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں نوودیہ اسکول میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے ان کا قرنطین کا انتظام جونیئر ہاسٹلز میں کرایا ہے۔