دھار کے لیبڑ میں واقع شراب فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس میں دو مزدور جھلس گئے، دونوں مزدوروں کو بیٹما کے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔
دراصل شراب بنانے والی گریٹ گولیئن وینچر لیمیٹیڈ کمپنی میں ڈرائر سیکشن میں ویلڈنگ کا کام چل رہا تھا۔ ویلڈنگ کے کام سے چنگاری اٹھنے سے شراب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پیتھم پور اور دھار پولیس موقع پر پہنچی۔پیتھمپور اور دھار کے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فیکٹری میں لگی آگ پر بڑی مشقت کے بعد قابو پایا، آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔