مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں سوارن باغ کالونی میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، بتایا جارہا ہے کہ دو منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ پانچ افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ Seven Killed as Fire Breaks out in 2-Storey Building in Indore
ذرائع کے مطابق وجے نگر علاقہ کے سوارن باغ کالونی میں ایک دو منزلہ مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اندور کمشنر ہری نارائن چاری مشرا خود موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ایم ایل اے مہیندر ہردیا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انٹیلی جنس ٹیم بھی روانہ ہو گئی ہے۔
- مزید پڑھیں:Fire Broke Out In Cooler Factory: آتشزدگی کے واقعے میں چار لڑکی جھلسی، لاکھوں کا سامان خاکستر
اس آتشزدگی میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں، پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایموائے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جب کہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آگ شارٹ سرکٹ سے قبل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں لگی تھی۔