بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کے کھجوری تھانہ علاقے کے تحت واقع بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے ڈپو میں ٹینکر میں پٹرول بھرنے کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں دیر رات ایک اور زخمی کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج شانو نے کل دیر رات آخری سانس لی۔ اس سے پہلے سلمان نامی شخص کی موت ہوئی تھی۔ اس حادثے میں اب تک کل دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ Total Deaths of Bhopal tanker fire Incident
ذرائع کے مطابق جمعہ کو ڈپو میں ٹینکر میں پٹرول بھرنے کے دوران آگ لگ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود سات افراد جھلس گئے۔ ان میں ملازمین، ٹینکر ڈرائیور اور آپریٹرز شامل تھے۔ تمام زخمیوں کو یہاں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں شانو اور سلمان کی ہی حالت نازک تھی۔ فلنگ پوائنٹ پر ٹینکر میں ایندھن بھرنے کے دوران اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ گاندھی نگر اور بیرا گڑھ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: Retired IG Died in Fire Incident آگ لگنے سے سبکدوش آئی جی کی موت
یو این آئی