ETV Bharat / state

Damoh School Hijab Row مدھیہ پردیش میں بی جے پی عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج - دموہ گنگا جمنا اسکول کے خلاف ایف آئی آر

دموہ کے نجی اسکول میں ہندو طالبات کو حجاب پہنانے کے معاملے میں ہندو تنظیموں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے اوپر سیاہی ڈال دی۔ اس معاملے میں افسر کی شکایت پر پولیس نے بی جے پی کے تین عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ bjp leaders throw ink on education officer

مدھیہ پردیش میں بی جے پی عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 4:13 PM IST

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع گنگا جمنا اسکول کو کلین چٹ دینے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایس کے مشرا کے چہرے پر سیاہی ڈالنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر سمیت تین دیگر کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع تعلیم افسر ایس کے مشرا کی درخواست کے بعد کوتوالی پولیس اسٹیشن میں کل دیر رات امیت بجاج، مونٹی ریکوار، سندیپ شرما کو سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، کسی شخص پرتوہین کرنے کی نیت سے حملہ کرنے،کسی شخص کو غلط طریقے سے روکنے وغیرہ سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ضلع کلکٹر مینک اگروال نے کہا کہ ضلع ایجوکیشن آفیسر نے واقعہ کی مکمل معلومات فراہم کی تھی جس کے بعد ان کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کیونکہ گنگا جمنا اسکول کی تحقیقات جاری ہے لیکن اس قسم کی کارروائی بالکل غلط ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایس کے مشرا کا کہنا ہے کہ گنگا جمنا اسکول کو کلین چٹ دینے کے معاملے میں ان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جانچ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی کے عہدیداروں کی سازش سے اس واقعہ کو انجام دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: Damoh School's Hijab Row دموہ اسکول میں حجاب تنازع، سرکاری افسر پر سیاہی پھینکی گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.