مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے جیتوارہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کی زد میں آنے سے باپ بیٹی کی موت ہوگئی۔
Father And Daughter Killed After Being Hit By Train
سرکاری ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب چترکوٹ ایکسپریس جیتوارہ ریلوے اسٹیشن پر سگنل نہ ملنے کی وجہ سے مین لائن پر کھڑی تھی۔ اسی ٹرین سے سفر کرنے والے سدھر سنگھ کو ستنا میں اترنا تھا، لیکن اس نے جیتوارہ میں ہی اترنے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جب وہ ٹرین سے اتر کر اپنی بیٹی کے ساتھ پلیٹ فارم کی طرف جا رہے تھے تو دوسری طرف سے آنے والی ٹرین کی زد میں آ گئے اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:اجمیر: مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک
یواین آئی