ETV Bharat / state

کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہے بی جے پی : شیوراج - کانگریس اراکین اسمبلی خود پریشان ہیں

مدھیہ پردیش میں تیز ہو ئی سیاسی ہلچل کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہے ۔

کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہے بی جے پی : شیوراج

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 3:26 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں چودہ ماہ پرانی کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیوں کے سبب تیز ہو ئی سیاسی ہلچل کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایسی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہے ۔

چوہان نے دہلی سے واپسی کے بعد یہاں ہوائی اڈے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم ایسی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں ہیں ۔ لیکن اپنے بوجھ سے ہی اگر ایسا کچھ ہوتا ہے، تو وہ جانیں‘‘۔ چوہان نے گزشتہ دیر شام اچانک دہلی پہنچے تھے، اور آج صبح ریاست کے لئے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت روانہ ہو گئے ۔

چوہان نے صحافیوں کے سوالات میں کہا کہ ریاست میں کسان، بچے، غریب، خواتین اور سبھی پریشان ہیں ۔ کانگریس اراکین اسمبلی خود پریشان ہیں ۔ معاملہ گھر کا ہے اور الزام ہم پر عائد کرتے ہیں ۔ یہ کون سی بات ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بی جے پی کے قومی نائب صدر ہوں میرا دہلی آنا جانا لگا رہتا ہے ۔

کانگریس میں کئی گروہ ہیں ۔ آپسی اختلافات ہیں ۔ اور الزام ہم پر لگا رہے ہیں ۔ اس کا مطلب کیا ہے ۔ دگ وجے سنگھ نے دو دن پہلے دہلی میں میڈیا کے سامنے الزام عائد کیا تھا کہ ریاست میں شیوراج سنگھ چوہان اور سابق وزیر نروتم مشرا ایک ہو گئے ہیں ۔ پہلے ان میں بنتی نہیں تھی ۔ لیکن اب یہ ایک ہو گئے ہیں اور ریاست میں حکومت بنانے کے لئے اراکین اسمبلی کو 25 سے 35 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔

اس دوران نروتم مشرا نے ایک نیوز چینل سے کہا کہ ان کے رابطے میں ایک درجن سے زائد رکن اسمبلی ہیں ۔ تاہم اس سلسلے میں مشرا سے فون پر بات چیت نہیں ہو سکی ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.