ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول کے جیت پور کے جنگل میں بھالوؤں کے حملے سے دو کسانوں کی موت ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 'مجھٹولیا گاؤں کے رام دین وشوکرما اور بھری گاؤں کے گورے لال لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہورا پہاڑ کے پاس گھنے جنگل میں مہوا چننے گئے تھے۔ الگ الگ وقت میں دونوں کو بھالوؤں نے کاٹ لیا، جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔'
کل دیر شام محکمہ جنگلات کے ذریعہ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے کیشواہی اسپتال بھیج دی گئ ہیں۔