مشہور شاعر راحت اندوری اربندو اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئے ، جیسے ہی ان کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ کو ملی تو پورے علاقے میں ماتم سا چھا گیا۔
راحت اندوری، اندور کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنی شاعری کی وجہ سے مشہور تھے۔ وہیں جیسے ہی ان کے کووڈ۔19 کی رپورٹ مثبت آئی تو ان کے مداح ان کی سلامتی کے لیے دعا کرنے لگے، لیکن شام تک ہوتے ہوتے ان کی موت کی خبر سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
دوسری طرف اگر ان کے شہر اور گھر کی بات کریں تو ان کے علاقے میں بھی خاموشی چھا گئی، ان کے کنبہ کے افراد نے بتایا کہ سانس لینے میں تکلیف کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن علاج کے دوران ان پر دل کے دورے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انہیں اربندو اسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا، لیکن ڈاکٹروں نے انھیں بہت بچانے کی کوشش کی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔
مزید پڑھیں:
عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال
راحت اندوری کو دیر رات اندور کے چھوٹی کھجرانا میں سپردخاک کیا جائے گا۔