بھوپال: عید الاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کو ادا کرنے کے لیے قربانی کا فریضہ ادا کیا جاتا ہے۔ صاحبِ حیثیت لوگوں کے ذریعہ جانوروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے اور لوگ اپنی پسند کا جانور تلاش کرنے کے لیے دور دور کا سفر کرتے ہیں۔ خریداروں کے بیچ بھوپال کے بکرے بہت مقبول ہیں۔ خریداروں کو ایک ہی مقام پر مختلف نسل کے اچھے بکرے مل جائیں اس کے لیے بھوپال کے سکندریہ گراؤنڈ میں ہر سال بکروں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بکروں کی نمائش میں یوں تو ایک سے ایک بڑے خوبصورت بکروں کو پیش کیا گیا تھا لیکن جب ایک چھوٹی سی بچی اپنے بکرے کو لے کر پہنچی تو سبھی کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ یہ چھوٹا سا دیکھنے والا خوبصورت بکرا کشمیری نسل کا ہے۔ جس کا وزن 60 کلو ہے اور اس کا قد ڈھائی فٹ ہے۔ سبحان حسن اس بکرے کو پچھلے تین سالوں سے کھلا پلا رہی ہے اور پال رہی ہے۔ جب کہ اس سال اس بکرے کی قربانی کی جائے گی۔ Expensive Goats on Display in Bhopal
یہ بھی پڑھیں:
بھوپال کے سکندریہ گراؤنڈ میں لگائی گئی بکروں کی نمائش میں بھوپالی، مالوی اور جمنا پاری بکروں کے ساتھ کوٹہ نسل کے بکرے بھی پیش کیے گئے ہیں۔ نمائش میں سب سے بڑا بکرا 210 کلو کا پیش کیا گیا۔ نمائش میں بکرے کے خریدار سب سے زیادہ ممبئی سے قربانی کے لیے بکرے لے گئے۔ خریدار جہاں بکروں کی نمائش سے خوش ہیں تو وہیں منتظمین اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی کوشش سے بکروں کی شوقین ایک جگہ پر پسند کے بکرے مل جاتے ہیں اور انہیں ادھر ادھر بھٹکنا نہیں پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ بھوپال میں بکرے پالنے والے بڑی محنت سے ان بکروں کی پرورش کرتے ہیں جس میں یہ لوگ بکروں کو خوراک کے طور پر سبز چارے کے ساتھ ساتھ چنا، کاجو، بادام اور دودھ بھی روزانہ پلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان بکروں کا وزن 60 کلو سے لیکر 210 کلو تک ہو جاتا ہے اور ان کی قیمت بھی لاکھوں میں ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: