سوال:- تاج محل کی طرح عمارت Replica Of Taj Mahal تعمیر کرنے کا کیا ارادہ تھا؟
جواب: ہمارے شہر ایک تاریخی شہر ہے کیونکہ شاہجہاں کی ممتاز کا انتقال اسی شہر برہان پور میں ہوا تھا، لیکن کسی وجہ سے یہاں تاج محل نہیں بن سکا۔ ہم نے ایسا محسوس کیا کہ بھائی چارہ اور محبت کی علامت تاج محل بنائیں، تاکہ شہر کی تاریخ پھر سے زندہ ہو اور برہان پور کو ایک الگ پہچان ملے۔
سوال:- آپ نے تاج محل اپنی اہلیہ کے لیے کیوں تعمیر کرایا؟
جواب:- بیٹی اور بیٹا پڑھائی کر رہے ہیں۔ میری بیوی 27 سالوں سے میرے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ میری زندگی کی تمام کامیابیوں کا سہرا میری بیوی کو جاتا ہے۔ اس لیے تحفے کے طور پر اسے تاج محل جیسا گھر دیا۔
سوال:- اس گھر میں کیا سہولیات ہیں؟
جواب:- ایک بڑا ہال، چار بیڈروم، کچن اور ایک پوچا گھر ہے۔
سوال:- تاج محل کی تعمیر کے دوران کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
جواب:- چھوٹا شہر ہونے کی وجہ سے بہت ساری چیزیں دستیاب نہیں تھیں، ہم نے ماربل مکرانہ سے منگوایا۔ کاریگروں نے بہت محنت کی ہے۔ اس کا کریڈٹ انجینئر اور ٹھیکیدار کو بھی جاتا ہے۔
سوال:- تاج محل جیسا گھر کتنے عرصے میں بن کر تیار ہوا؟اور ڈیزائن کہاں سے آیا؟
جواب:- اس کی تعمیر میں تقریباً تین سال لگے۔ اس کا ڈیزائن اصل تاج محل کا ایک تہائی ہے۔ اس میں جو چیزیں میٹر میں ہیں، اصل تاج میں وہ فٹ میں ہیں۔
سوال:- گھر بنانے پر کتنا خرچہ آیا؟
جواب:- لاگت بہت زیادہ نہیں ہے، شہر میں 10 اچھے گھر کی جتنی قیمت ہے۔ یہ اسی رینج میں تیار ہوا ہے۔
بتا دیں کہ آنند چوکسی کانونٹ اسکول چلاتے ہیں۔ ان کے سکول میں ملک کے کونے کونے سے بچے پڑھنے آتے ہیں۔ جب ان کے والدین پوچھتے ہیں کہ برہان پور کس چیز کے لیے مشہور ہے، تو بچے ممتاز اور شاہ جہاں کی محبت کی کہانی اپنے والدین کو سناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Unique Paan Shop: ایم بی اے پان والے کی انوکھی دکان، پان کی قیمت ایک لاکھ
تاج محل کی تاریخ History Of Tajmahal میں واضح طور پر لکھا ہے کہ آگرہ میں تعمیر کی گئی محبت کی دنیا کی مشہور علامت اور سات عجائبات میں شامل تاج محل کو برہان پور ہی میں تعمیر کیا جانا تھا لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے اسے آگرہ میں تعمیر کیا گیا۔