ETV Bharat / state

Assembly Election In MP آزاد امیدوار ناصر اسلام سے خصوصی گفتگو

دارالحکومت بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی عارف عقیل کے بیٹے عاطف عقیل کو امیدوار بنائے جانے کے خلاف ناصر اسلام، عاطف عقیل کے مقابل آزاد امیدوار کھڑے ہوئے ہیں اسی معاملے میں انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 11:55 AM IST

Updated : Nov 8, 2023, 12:30 PM IST

Assembly Election In MPindependent candidate from North Assembly Constituency
Assembly Election In MP
Assembly Election In MP

بھوپال: دارالحکومت بھوپال میں کانگریس سے بغاوت کر کانگریس کے سینیئر لیڈر ناصر اسلام نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناصر اسلام نے یہ فیصلہ کانگریس پارٹی کے ذریعے رکن اسمبلی عارف عقیل کے بیٹے عاطف عقیل کو کانگریس کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے کی وجہ سے کیا ہے۔ جب ہم نے ناصر اسلام سے اس تعلق سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے شہر میں فلاحی کاموں کو انجام دے رہا ہوں اور ہر پارٹی کو میرے چہرے کی ضرورت تھی اور نیشنل پارٹیوں نے اس کے لیے مجھے دعوت بھی دی۔

انہوں نے کہا کانگریس چاہتی ہے کہ اس بار سازش کے تحت اقلیتی طبقے کی قیادت نہ ہو۔ لیکن وہیں اس شہر کا مزاج، شہر کا ساتھ اور نوجوانوں کے میرے ساتھ ہونے پر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر معاہدہ ہوگا تو شہر کی ترقی کی بنیاد پر ہوگا کہ ہمارے شہر میں فلائی اوور، اسکول، پارک، کھیل میدان، سڑک، پانی، بجلی اور روزگار کو لے کر تمام حالات کس طرح کے ہو گئے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس بار انتخابات لڑ رہا ہوں اور یقینی طور پر مجھے میری عوام نے آگے لا کر کھڑا کیا ہے۔

اس سوال پر کہ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ جو لوگ بغاوت کر رہے ہیں اگر وہ بغاوت نہیں کرتے ہیں تو انہیں پارٹی اقتدار میں آنے پر کہیں نہ کہیں ضرور کچھ عہدے فراہم کرے گی اس پر نہ ناصر اسلام نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے خود مجھے شمالی اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑنے کی بات کہی تھی اور یہ بات لگاتار کہتے رہیں تو اب میں ان پر کیسے یقین کروں کہ وہ کوئی عہدہ اقتدار میں آنے کے بعد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں نے میری نیت دیکھی ہے۔ اور میں میدان کے اندر محنت کر رہا ہوں اور جب نیت محنت اور جذبہ کی ہوتی ہے تو ایک ہمت الگ ہی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: 'کانگریس کو مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے'

انہوں نے کہا کہ شہر کی آج جو بربادی ہے وہ آج قربانی مانگ رہی ہے۔ اور میں نے شہر کے لیے قربانی ہمیشہ دی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے منسٹر بنانے کے بھی وعدے کیے گئے ہیں لیکن میں شہر کی بربادی نہیں دیکھ سکتا ہوں۔ اس سوال پر کہ کانگریس کے سامنے آپ ایک مضبوط امیدوار کے طور پر کھڑے ہیں اور ایسے میں کانگریس کو نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف عقیل پر طنز کیا کہ ابھی ان کے اپنے بھائی بہن اور دیگر اہل خانہ ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ اور نہ ہی ان کا ساتھ پورا شہر دے رہا ہے۔ تو ایسے میں مضبوط کون ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ناصر اسلام ہی مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے ہی شمالی اسمبلی حلقہ برباد ہے اور ہم آگے اسے برباد نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اس لیے قربانی ہم ہی دیں گے۔ اور میں ای ٹی وی اردو کے ذریعے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال میں شمالی اسمبلی حلقے میں رکن اسمبلی عارف عقیل جو کہ پچھلے 30 سالوں سے اس حلقے میں منتخب ہو کر آ رہے تھے۔ اور اس بار انہوں نے اپنی علالت کے سبب اپنے بیٹے عاطف عقیل کے لیے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ مانگی تھی۔ اور جب کانگریس پارٹی نے عاطف عقیل کو اپنا امیدوار بنایا تو کانگریس کے دیگر مسلم لیڈران نے اس کی مخالفت شروع کر دی اور آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتر گئے ہیں۔

Last Updated : Nov 8, 2023, 12:30 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.