ETV Bharat / state

بہت جلد رام کا عظیم الشان مندر تعمیر ہوگا: اوما بھارتی

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 8:48 AM IST

رام مندر سے متعلق معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ پانچ دہائیوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد رام مندر کی تعمیر ملک کے لئے خوش آئند ہے۔

بہت جلد رام کا عظیم الشان مندر تعمیر ہوگا: اوما بھارتی
بہت جلد رام کا عظیم الشان مندر تعمیر ہوگا: اوما بھارتی

پانچ اگست کو ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا جائےگا۔ جس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایودھیا پہنچیں گے اور رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وہیں مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی ان خاص شخصیات میں سے ایک ہیں، جو رام مندر کی تحریک میں سب سے زیادہ سرگرم رہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ 'رام مندر ملک میں عقیدے کا موضوع ہے۔ جس دن سپریم کورٹ نے یہ تاریخی فیصلہ دیا تھا، اس دن ساری دنیا کی نظر ہمارے ملک پر تھی۔ جب رام مندر کے لئے تحریک شروع ہوئی تھی تب لاکھوں لوگ جمع ہوتے تھے۔ اس وقت میڈیا بھی نجی نہیں تھا۔ لہذا اس تحریک کو ملک کے عوام تک نہ پہنچانے کی سازش کی جارہی تھی۔ لیکن اس کے بعد بھی رام مندر کی تحریک کو ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہوئی اور یہ جدوجہد اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔

اوما بھارتی نے کہا کہ 'میں آٹھ سال کی عمر سے ہی مذہبی کاموں میں لگی ہوئی ہوں، تبھی مہنت رامچندر داس نے مجھے ایودھیا بلایا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب میں نے رام جنم بھومی پر تالا دیکھا تھا تبھی میں نے طے کر لیا تھا کہ رام مندر کے لئے تحریک چلاؤں گی۔ کیونکہ رام جنم بھومی پر رام مندر کی ہی تعمیر ہوگی۔'

اوما بھارتی نے کہا کہ 'وہ لمحہ ان کے لئے سب سے زیادہ خوش کن ہوگا جب وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ضروری نہیں ہے کہ رام مندر کی تحریک سے وابستہ تمام افراد ایودھیا پہنچیں۔ ہم سب اب مودی میں جذب ہوچکے ہیں۔ لہذا جب وزیر اعظم مندر کے سنگ بنیاد میں شامل ہوں گے تو ہم محسوس کریں گے کہ ہم بھی ایودھیا میں ہیں۔ کیونکہ یہ سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ ہوگا۔'

اوما بھارتی نے کہا کہ رام مندر بی جے پی کا پیٹنٹ نہیں ہے۔ کوئی بھی رام کا نام لے سکتا ہے۔ رام سب کے لئے ہیں۔ ہر کوئی رام مندر کے بارے میں بات کرسکتا ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ رام مندر کا معاملہ بی جے پی کا ہے۔ سبھی کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔

یہ بھی بڑھیں: ترکی: آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی

اوما بھارتی نے کہا کہ 'انہیں رام مندر کی تحریک میں شامل ہونے کا موقع ملا یہ ان کی خوش قسمتی ہے۔ میں ہمیشہ سے ہی رام مندر کی تحریک کے لئے آگے رہی ہوں۔ جب رام مندر کی تحریک کے دوران ملائم سنگھ کی حکومت نے کار سیوکوں پر فائرنگ کی تھی، تب بھی میں ایودھیا میں موجود تھی۔ مجھ پر بھی حملہ ہوا تھا۔ ہم نے رام مندر کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔ اس کے لئے اگر رام مندر کا پتھر میرے زندہ جسم پر بھی رکھا جائے تو مجھے خوشی ہوگی۔

اوما بھارتی نے کہا کہ 'ملک میں رضامندی کی سیاست ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں لوگوں کو بھڑکانے کی سیاست ہوئی۔ لیکن ملک کی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اتفاق کیا۔ لہذا چاہے وہ بی جے پی ہو یا کوئی اور پارٹی ہر کسی کو اس فیصلے سے اتفاق کرنا چاہئے۔ لیکن ہمارے لئے تو 500 برس کی جدوجہد اب ختم ہونے والی ہے۔ یہ سب سے بڑی چیز ہے کہ اب رام کا عظیم الشان مندر تعمیر ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.