ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لگاتار کورونا مثبت مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ آج بھوپال میں 102 کورونا مثبت مریض ملے۔
وہیں بھوپال کے ابراہیم گنج کے علاقے کو پوری طرح سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اب ہر اتوار کو صبح پانچ بجے سے رات 10 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس میں شراب، کیرانہ، پھل سبزی اور سبھی دفتر، ہوم ڈلیوری اور پارسل وغیرہ بند رہیں گے۔
وہیں دودھ کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، اسپتال اور ایمرجنسی خدمات اور ہائی وے کھلے رہیں گے۔
محکمہ پولیس کے مطابق اگر کوئی بھی بے وجہ شہر میں گھومتا پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت قدم اٹھایا جائے گا۔
آج بھوپال کے سبھی خاص چوک چوراہوں اور بازاروں میں پولیس مستحق رہے گی تاکہ کوئی باہر نہ نکلے۔
وہیں بھوپال کے نئے ہارٹ اسپاٹ علاقے ابراہیم گنج میں آج سے سات دن کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ اس علاقے میں ساری لوگوں کی ضروریات میونسپل کارپوریشن پورا کرے گی۔