بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جس مدھیہ پردیش کو بی جے پی کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا، جہاں قبائلیوں سمیت سماج کے ہر طبقے پرظلم ہو رہے ہیں مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی ضلع شہڈول کے بیوہاری میں کانگریس کی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے اس دوران پارٹی کے ریاستی انچارج رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور دیگر کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ کل مدھیہ پردیش الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ریاست میں مسٹر گاندھی کی یہ پہلی انتخابی میٹنگ تھی۔
گاندھی نے اپنا خطاب اڈوانی کے حوالے سے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڈوانی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورسنگھ کی جیسی تجربہ گاہ مدھیہ پردیش میں ہے،ویسی گجرات میں نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اس لیبارٹری میں مردہ لوگوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں بھگوان مہاکال سے بھی چوری ہوتی ہے۔ اس لیبارٹری میں مڈ ڈے میل اور بچوں کے یونیفارم بھی لوٹ لیے جاتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اس لیبارٹری میں ہر روز تین کسان خودکشی کرتے ہیں۔ کسانوں پر گولیاں چل رہی ہیں۔ بی جے پی لیڈر قبائلیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں اور کووڈ کے دوران قبائلیوں کو خراب اناج دیا جاتا ہے۔
یو این آئی۔
Rahul criticizes bjp بی جے پی کی تجربہ گاہ میں ہر طبقے پر تشدد کیا جاتا ہے، راہل - بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی
راہل گاندھی نے اپنا خطاب اڈوانی کے حوالے سے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڈوانی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورسنگھ کی جیسی تجربہ گاہ مدھیہ پردیش میں ہے،ویسی گجرات میں نہیں ہے۔
Published : Oct 10, 2023, 8:03 PM IST