بتا دیں کہ برجیندر سنگھ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ ضلع چھتر پور یونٹ کے جنرل سکریٹری ہیں۔
شدید زخمی حالت میں برجیندر سنگھ کو ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش کے سابق وزیر بادشاہ سنگھ کے لڑکے کی منگنی کل دیر رات ضلع چھتر پور کے بی جے پی لیڈر برجیندر سنگھ کی بہن کے ساتھ ہو رہی تھی۔ اس تقریب کا انعقاد بڑا ملهرا کے نزدیک پانڈاجھر میں واقع بادشاہ سنگھ کے نجی فارم ہاؤس میں کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران کسی نے خوشی میں فائرنگ کر دی اور گولی برجیندر سنگھ کے پیٹ میں جا لگی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ضلع اسپتال لے جا کر علاج کے لیے داخل کرایا۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمی بی جے پی رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس گولی چلانے والے ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔