ETV Bharat / state

Assembly Election In MP مدھیہ پردیش میں ووٹ فرام ہوم مہم کا آغاز - اسمبلی انتخابات ہونے ہیں

مدھیہ پردیش میں اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ووٹ فرام ہوم کی شروعات کی ہے جس میں 80 سال سے زیادہ کے بزرگ اور معذور ووٹر گھر بیٹھے ووٹ ڈالیں گے۔

مدھیہ پردیش میں ووٹ فرام ہوم مہم کا آغاز
مدھیہ پردیش میں ووٹ فرام ہوم مہم کا آغاز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 5:19 PM IST

مدھیہ پردیش میں ووٹ فرام ہوم مہم کا آغاز

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔اس سے قبل ہی ریاست میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ دراصل الیکشن کمیشن نے اس بار نہیں پہل ووٹ فرام ہوم (vote from home ) کی سہولیات مہیا کی ہے جس سے بزرگ اور معذور میں خوشی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے بنائی گئی ایک خاص ٹیم گھر گھر جا کر 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں اور معذوروں کو حفاظتی انتظامات کے بیچ ووٹ ڈلوانے کا کام کر رہی ہے۔ دارالحکومت بھوپال کی سبھی 7 اسمبلی حلقوں میں 80 سال اور اس سے زائد کے کل قریب 27089 ووٹر رائے ہند گان موجود ہے۔ اور وہیں قریب 15 ہزار 747 معزور رائے ہندگان ہیں۔

اس موقع پر بزرگ رائے ہندگان کا کہنا ہے کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ حکومت نے ہمارے بارے میں سوچا اور ہمیں ووٹ ڈالنے کا موقع گھر پر ہی دیا۔ وہیں سیکٹر کے افسر سکھ دیو پرساد نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت کی اس سہولیت کے تحت وہ بزرگ اور معذور جو ووٹ ڈالنے کی جگہ نہیں آ سکتے انہیں گھر پر ہی ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔اس طرح سے ساتوں اسمبلی حلقوں کے بی ایل او (BLO) کے ذریعے جو معذور اور بزرگ رائے ہندگان کی معلومات الیکشن کمیشن کو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly Election In MP اندور اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار کو عدالت سے راحت

ان لوگوں کے گھر گھر جا کر دو دن تک ووٹ ڈلوانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ عمل رائے ہندگان سے ان کے ذریعے لی گئی معلومات کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ اور اس پر سبھی نے ایک رائے ہو کر حامی بھری تھی اس لیے الیکشن کمیشن کے ذریعے اس عمل کو مکمل کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.