ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: سبھی 230 سیٹوں کے لیے انتخابی مہم آج شام ہوگی ختم

ریاست مدھیہ پردیش کے تمام 230 حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے 17 نومبر جعمہ کے روز ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو کر شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ Assembly election on 17th Nov in Madhya Pradesh

election campaign
election campaign
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 15, 2023, 2:09 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں سولہویں قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کے لیے انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد ووٹنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل یعنی آج شام ختم ہو جائے گی۔ انتخابی شور کم ہونے کے بعد امیدوار ووٹروں سے گھر گھر رابطہ کر سکیں گے۔ انتخابی مہم کے آخری دنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اپنی پوری طاقت جھونک دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بیتول، جھابوا اور شاجاپور میں تین ریلیاں کیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں تقریباً ایک درجن اجلاسوں سے خطاب کیا اور بی جے پی کی مہم صرف مودی کے چہرے پر مرکوز رہی۔

آج انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے دار الحکومت بھوپال اور ریاست کے قبائلی اکثریتی علاقے بیتول میں انتخابی ریلیں سے خطاب کررہے ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی آج بی جے پی کے گڑھ دتیا اور سدھی میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں ووٹ مانگیں گی۔ اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کل ودیشا میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ بی جے پی اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈر بھی ریاست کے مختلف مقامات پر انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

ریاست کے تمام 230 حلقوں میں ووٹنگ کے لیے جمعہ 17 نومبر کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو کر شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم، ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوگا اور نکسل متاثرہ بالاگھاٹ، ڈنڈوری اور منڈلا اضلاع کے متعلقہ نکسل علاقوں میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پر سہ پہر 3 بجے تک مکمل ہوگا۔ اس طرح آج شام چھ بجے ریاست میں انتخابی مہم اور اس کا شور تھم جائے گا۔ اس کے بعد انتخابی جلسے وغیرہ نہیں ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کیلئے خصوصی مہم

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے یو این آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام 230 سیٹوں پر منصفانہ اور پرامن طریقے سے ووٹنگ کرانے کے لیے ضروری تیاری مکمل کر لی ہے۔ ریاست کے پانچ کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ووٹر 65 ہزار پانچ سو سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ ووٹ ڈال سکیں گے۔ انہوں نے تمام ووٹروں سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں کل دو ہزار 533 امیدوار میدان میں ہیں جن میں دو ہزار 280 مرد، 252 خواتین اور ایک دوسری (تھرڈ جینڈر) امیدوار شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.