ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے جہانگیرآباد میں واقع بچہ اصلاح گھر میں ایک بار پھر لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بچہ اصلاح گھر سے آٹھ بچے کھڑکی کی گرل توڑ کر فرا ہو گئے، لیکن کسی کو خبر تک نہیں لگی۔ اس سلسلے میں کلکٹر نے جانچ کا حکم دیا ہے۔
معلومات کے مطابق، بچہ اصلاح گھر میں جب بچوں کی صبح گنتی ہوئی تو آٹھ بچے کم دکھے۔
جس کے بعد تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ رات کے وقت کھڑکی کی گرل توڑ کر بچے فرار ہوگئے۔ بھاگ جانے والے بیشتر بچوں پر چوری کا الزام ہے، جبکہ دو پر معمولی قتل کا الزام ہے۔
یہ تمام بچے اسی سال بچہ اصلاح گھر لایا گیا تھا۔
وہیں دو بچوں کو 4 دسمبر کو کیئر ہاؤس لایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بچہ اصلاح گھر میں تقریباً 40 بچوں کو رکھا گیا ہے، لیکن سیکیورٹی کے نام پر صرف ایک بزرگ گارڈ لگایا گیا ہے ، جو 24 گھنٹے ڈیوٹی کر رہا ہے۔
وہیں اس معاملے میں کوئی بھی افسر کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی بچہ اصلاح گھر میں بہت سے قسم کی غفلت کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے باوجود انتظامیہ نے کڑے قدم نہیں اٹھائے۔