ETV Bharat / state

بھوپال میں لاک ڈاؤن کے درمیان منائی گئی عید الاضحی

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عیدالاضحی کو پرسکون طریقے سے منایا گیا، شہر میں نافذ 10 دن کے لاک ڈاؤن کے درمیان مسلم طبقہ نے عید الاضحی کی نماز اپنے گھروں میں ادا کی۔

image
image
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 1:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے سبب 10 دنوں کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا جو کہ 3 اگست تک جاری رہے گا۔

بھوپال میں لاک ڈاؤن کے درمیان منائی گئی عید الاضحی

اسی درمیان آج مسلم طبقے نے عید الاضحی کا تہوار منایا جس میں شہر قاضی کی ہدایت اور ضلع انتظامیہ کی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے بھوپال کے باشندوں نے نماز عید اپنے گھروں میں ادا کی اور مسجدوں میں پانچ افراد نے معاشرتی فاصلے کے ساتھ نماز ادا کی۔

چونکہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور شہر بھوپال میں اجتماعی قربانیاں زیادہ تعداد میں کی جاتی ہے اس لیے اجتماعی قربانیوں پر پابندی کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ذاتی جگہوں پر ضلعی انتظامیہ نے قربانی کی اجازت دی ہے۔

بھوپال کی تین سو سالہ تاریخ میں پہلی بار عید الاضحیٰ کی نماز بندوں نے گھروں میں ادا کی، مسجدوں میں مسلم طبقے نے نماز ادا کرنے والے لوگوں نے دنیا میں پھیلی کورونا وبا سے نجات کی دعا مانگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.