بھوپال میں مساجد کمیٹی کے ہال میں منعقد مذاکرہ میں دانشوروں نے شرکت کی اور مساجد میں نماز کے ساتھ ساتھ تعلیمی ورکشاپ منعقد کرنے اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مختلف تدابیر پر غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں تقریباً ہر شہر میں مساجد موجود ہیں لیکن کچھ ہی مساجد ایسی ہیں جہاں پر تعلیم کا کام انجام دیا جا رہا ہے جبکہ بیشتر مساجد میں پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے بعد مساجد کا کوئی استعمال نہیں ہوتا ہے۔'
انہوں نے مساجد میں نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مختلف علوم کو حاصل کرنے کا مرکز بنانے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی ایسے کورسز شروع کرنے کی بات کہی جس سے روزگار کے حصول میں آسانی ہو۔